WhatsApp Image 2020 02 25 at 7.22.50 PM

مسلم لیگ ن مٹہ کے علاقائی راہنماء جاویداللہ نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جاں بحق

مٹہ: تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن مٹہ علاقائی راہنما ء اور صحافی حمیداللہ کے چھوٹے بھائی جاوید اللہ کو اُن کے آبائی گاؤں شکردرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس فیملی کے 11 افراد کو دہشت گردی کے دوران مختلف واقعات میں شہید کیا جاچکا ہے زرائع کے مطابق جاوید اللہ گاڑی میں سوار کہیں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے اُس کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے اُس کا محافظ محفوظ رہا پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور