Shaukat Yousafzai 1024

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس

پشاور:ڈویژن سطح پر کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کی منظوری دی، کورٹس کیلئے ججز کی بھی منظوری دیدی گئی، عدالتوں کے قیام سے بچوں پر تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی، ،9ہزار618سپشل پولیس فورس کی ریگولیشن کی منظوری دی گئی، جوڈیشل لاک اپ ملاکنڈ کو سب جیل قراردیا گیا ہے، کابینہ نے پی ڈی اے کیلئے ڈی جی کیلئے ظفر علی شاہ کے نام کی منظوری دی، میران شاہ کے متاثرین کیلئے معاوضے ادا کرنے کیلئے 1ملین سے زائد رقم کی منظوری بھی دی گئی،کئی دنوں سے احتجاج پر وزیرستان کے متاثرین کا ازالہ ہوگا، برطرف وزراء سے متعلق فیصلہ لیڈرز کرینگے، سی ٹی ڈی آپریشن کے حوالے سے اب زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا، تحقیقات ہورہے ہیں، رپورٹ آکر آپ کیساتھ شئیر کر لینگے، مکمل واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا لوگوں کا مطالبہ درست ہے، پولیس کبھی غلط آپریشن نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی