federal cabinet meeting 1 750x369 1

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ مہنگائی سے نمٹنے کے حوالے سے اہم اقدامات اور نتائج پر بریفنگ ہوگی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے معاملات کابینہ اجلاس میں زیر بحث آئیں گے ۔ وفاقی کابینہ آج گیارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی ۔وفاقی کابینہ کو بجلی بلوں پر بریفنگ دی جائے گی، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ آڈٹ آور سائٹ بورڈ کے ممبران کے استعفیٰ اور نئے ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ ایگزم بینک کے ڈائریکٹرز آن بورڈ کی تقرری بھی منظوری دی جائے گی ۔ کابینہ کو پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اسلام آباد، کراچی اور، ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ پاکستان کمشنر فار انڈس واٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت