punjab 1

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس

لاہور: پنجاب کابینہ نے متفقہ طور پر نوازشریف کی درخواست برائے توسیع معطلی سزا کے حوالے سے درخواست مسترد کردی، تمام جزئیات، معروضی حالات اور میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔

صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزاؤں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ۔ یکم نومبر 2020 سے شروع ہونے والے ہنٹنگ سیزن سے قبل غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائیں بڑھائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

دی پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

کرونا وائرس کے باعث ہمسایہ ملکوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ضروری حفاظتی تدابیر پر موثر انداز میں عملدرآمد اور محکمہ صحت کامزید سٹاف ایئرپورٹس پر تعینات کرنے کا .فیصلہ