پاکستان کو اگلے مالی سال 25 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنی ہیں، رپورٹ

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگلے مالی سال 25 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کا اثر اس کے زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا۔
اس سلسلے میِں امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے پاکستانی معاشی صورتحال کے بارے میں رپورٹ شیئر کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ مارچ میں پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں انتخابات کے بعد نئی پاکستانی حکومت کیلئَے آئی ایم ایف سے نئَے معاہدے کے اشارے دیئے گئے ہیں تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگلےمالی سال کے دوران پاکستان 25 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرے گا جو اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرونی قرضوں کی اگلے مالی سال ادائیگیوں کے بارے میں یہ واضح کہا جا سکتا ہے کہ اس کا اثر زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ