دفتر خارجہ میں میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں دفتر خارجہ میں میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے اہم اجلاس،اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی.

اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر شہباز گل کی شرکت،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد طاہر حسن اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک.

میڈیا سٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے ،ہمہ جہتی میڈیا سٹریٹیجی کے ذریعے ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آ گاہ کیا جائے گا.

دنیا اور خاص کر خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بھی بتایا جائے گا،سفارتی، سیاسی، معاشی اور سیاحتی تناظر میں پیدا ہونے والے بہتر مواقعوں سے دنیا کو آ گاہ کیا جانا چاہیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی.