صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سیاسی تنازعات کا حل کمیٹی تشکیل

پشاور: صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں موجودہ جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ اپوزیشن اراکین و پارلیمانی لیڈران کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے جاری سیاسی تنازعے کو حل کریگی اور اپنی رپورٹ سپیکر مشتاق احمد غنی کو جمع کرواے گی. چار رکنی وزراء کمیٹی کے اراکین میں
قلندر خان لودھی, وزیر خوراک
شوکت یوسفزئی وزیر اطلاعات
سلطان محمد خان وزیر قانون و پارلیمانی امور
تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ و صحت
شامل ہیں.