‏ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پرنہیں آیا- وزارت صحت

اسلام آباد : وزارت صحت تفصیلات کے مطابق ‏اب تک قومی ادارہ صحت میں کوروناوائرس کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے.‏ملک بھر کے داخلی مقامات سے اب تک چھ لاکھ افراد کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا.

وزارت صحت کے مطابق ‏کوئٹہ میں بھی قومی ادارہ صحت کی سہولت سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا. ‏ملک کے داخلی راستوں پراسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے.