WhatsApp Image 2020 02 26 at 7.56.12 PM

مسلح افواج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا اس پر فخر ہے : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : بھارتی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ائر چیف مجاہد انور خان بھی تقریب میں شریک تھے. وفاقی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام کی بھی تقریب میں شرکت.
وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب گزشتہ سال کے واقعہ پر پاکستانی قوم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا. پلوامہ حملے کے بعد اندازہ تھا کہ بھارت جارحیت کرے گا. پاکستان بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار تھا.
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان نے بھرپور تحمل سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا. صبح تین بجے ائر چیف نے بھارتی جارحیت کی خبر دی. افراتفری میں جواب دینے کی بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا. بھارتی جارحیت پر تمام جماعتیں ایک صفحے پر تھیں. بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی.
بھارتی پائلٹ واپس کرنا ایک ذمہ دار قوم ہونے کی نشانی تھی. بھارتی اقدامات کا سب سے زیادہ نقصان خود بھارت کو ہو گا. بھارت نے جو نسل پرستانہ اور فاشسٹ نظریہ اپنا لیا ہے اس سے واپسی مشکل ہوتی ہے. نسل پرستانہ پالیسی کا انجام خون خرابہ ہوتا ہے.
میانماراورروانڈامیں بھی نسل پرستانہ پالیسی اپنائی گئی. بھارت نے 80لاکھ کشمیریوں کو محصورکررکھا ہے.مودی حکومت بھارت میں 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے. بھارت اپنی پالیسیوں میں خود بری طرح پھنس چکا ہے. عالمی برادری کو بھارت کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا.
مسلح افواج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا اس پر فخر ہے. امریکی صدر نے دورہ بھارت میں پاکستان کے موقف کی تعریف کی. بھارت نازی نسل پرستانہ نظریے پر عمل پیرا ہے.بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے .
بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے. یہ وقت ہے کہ دنیا بھارتی اقدامات کا نوٹس لے. نسل پرستی اور مذہبی جنونیت کا جن بوتل سے باہر نکل آئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے. نئی دلی میں گزشتہ رات کے فسادات خون خرابے کا آغاز ہیں.
بھارتی جارحیت پرموثرردعمل دینےپرمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. پاک بھارت کشیدگی کےدوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردارادا کیا. بھارتی میڈیا نےدونوں ملکوں میں جنگ کی پوری کوشش کی. کسی بھی مسئلے میں طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوتا ہے وزیراعظم عمران خان

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر