اسلام آباد میں زیرعلاج کرونا وائرس کے مریض کے اہلخانہ کی سکریننگ مکمل

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کے مریض کے اہلخانہ کی سکریننگ مکمل. مریض کی اہلیہ، تین رشتہ داروں کی ٹیسٹ رپورٹس ڈاکٹرز کو موصول.مریض کی اہلیہ ، میزبان گھرانے میں کرونا کی تصدیق نہ ہو سکی. مریض نے ایران سے واپسی پر راولپنڈی میں رشتہ داروں کے گھر قیام کیا تھا.

ڈاکٹرز نے چار افراد کے سیمپلز کرونا ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھجوائے تھے،چار افراد کو پمز کرونا آئیسولیشن سنٹر میں زیرعلاج رکھا گیا تھا.زیرعلاج چاروں افراد کو اسپتال سے جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا.