ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

تہران: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ایرانی نائب وزیرِ صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئےخیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔