خیبر پختونخوا حکومتی کمیٹی کی اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ مزاکرات

پشاور : صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں موجودہ جاری سیاسی تنازعے کے پیش نظر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ہدایات پر بنی چار رکنی حکومتی کمیٹی , اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ مزاکرات کررہی ہے. مزاکراتی ٹیم کے اراکین میں قلندر خان لودھی وزیر خوراک شوکت یوسفزئی وزیر اطلاعات
سلطان محمد خان وزیر قانون و پارلیمانی امور تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ و صحت اور اپوزیشن کی جانب سے ایم پی اے ,عنایت اللہ خان, ایم پی اے سردار حسین بابک, ایم پی اے سردار یوسف زمان, ایم پی اے میر کلام شامل ہیں.