پشاور: انوکھا ریکارڈ ایک گھنٹے میں ایک ہزار پودے لگائے گئے-

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پودے لگا کر انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا. نادرن بائی پاس پر پرشین پائن کے ایک ہزار پودے لگائے گئے۔ معاون خصوصی کے ساتھ طلباء اور سرکاری ملازمین نے مہم میں حصہ لیا۔