WhatsApp Image 2020 02 27 at 4.29.51 PM

دفاع وطن کے مقدس فریضے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے جواب کے لیےہر وقت تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی، فروری 2019ء میں جو سرپرائز دشمن ہمیں دینا چاہ رہا تھا، وہ خود سرپرائز ہوکر ناکام واپس لوٹ گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ایک مرتبہ پھر قوم کی امنگوں پر پورا اتر کر دکھایا ، افواج پاکستان قوم کے غیر متزلزل اعتماد پر پورا اتری ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کی ہر خفیہ سازش سے باخبر ہیں،پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن لے لیے ہر میدان میں ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مشرقی سرحد پر بھارت کی طرف سے لگا تارخطرات درپیش ہیں، بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے اس سے سول و فوجی قیادت باخبر ہے، ایل او سی پر بھارت کی شرانگیزیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج اسکول جاتے بچوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چوکتی، ایل او سی پر سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، پاک فوج نےایل او سی پربڑھتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا اوردیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہماری افواج باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نہ آزمایہ جائے۔ مسئلہ کشمیر کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فوج بالکل تیار ہے لیکن فیصلہ جو بھی ہو وہ سیاسی قیادت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج 24 گھنٹے تیار ہے آگے کیا کرنا ہے وہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

افغان امریکہ معاہدے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تعطل کی کوئی اطلاع نہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں خطے میں امن قائم ہو اور معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہو گے۔