اسکاٹ لینڈ میں دنبے کے منہ پر مُکا مارنے والے کسان پر جرمانہ عائد کردیا گیا

اسکاٹ لینڈ: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 59 سالہ ولیم براؤن نامی کسان پر اسکاٹ لینڈ کے جانوروں کی صحت اور بہبود ایکٹ 2006 کے سیکشن 19 کے تحت 715 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔
کسان پر اس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے فارم میں دو دنبوں کو مُکا مارا تھا۔ اس ضمن میں جانوروں پر مظالم کے خلاف سرگرم اسکاٹش سوسائٹی (ایس پی سی اے) کی جانب سے تحقیقات کی گئی تھیں۔
اسکاٹش ایس پی سی اے کے چیف انسپکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ جرمانہ ایک انتباہ کا کام کرے گا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔