islamabad high court

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے تعین کیس کا اہم فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا ،نجی سکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا گیا ،پیرا نجی سکول کی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے، عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے تعین پر تمام درخواستوں کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی، ریگولیٹری باڈی پیرا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رولز بنائے، اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کے نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا تھانجی اسکولز بچوں کے والدین نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا ،ڈاکٹر عظمی کے بچوں کو سکول سے بے دخل کرنے پر پیرا دو ہفتوں میں مسلہ حل کریں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹپیرا والدین اور اسکول انتظامیہ کو بٹھا کر معاملہ حل کریں

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار