WhatsApp Image 2020 02 28 at 5.17.43 PM

چین میں پاکستانی طلباء کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب صحت یاب ہوچکے ہیں: چینی سفیریاؤ جنگ

اسلام آباد : 9 پاکستانی طالب علم ہیں جو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب صحت یاب ہوچکے ہیں- پاکستانی طلباء چین میں محفوظ ہیں- معمول کی کلا سز شروع ہو چکی ہیں۔ کیونکہ صورتحال اب بہتر سے بہتر ہو رہی ہے چینی سفیریاؤ جنگ.
چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طالب علم چین میں ہی موجود رہیں, یہ محفوظ ترین راستہ ہے۔ پاکستانی طلباء محفوظ ہیں.
سفیریاؤ جنگ نے مزید کہا کہ کرونا ایک نا معلوم وائرس ہے اور اس کا پھیلاؤغیرمتوقع ہے۔ چین نے شروع دن سے ہی اس وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات اٹھائے ہیں اور پورے ملک کو لاک ڈاؤن کیا.
چینی سفیریاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق وائرس کو روکنے کے لئے لوگوں کی نقل و حمل یا براہ راست رابطوں کو روکا جائے- ۔پہلے پہل اس وائرس سے روزانہ 5000افراد متاثر ہو رہے تھےلیکن ابھی روزانہ 500 افراد کا اضافہ دیکھنے میں آیا.

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر