روس کے زیر قبضہ علاقے پر یوکرین کا حملہ، 28 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: روس کے زیر قبضہ علاقے میں بیکری پر یوکرین کی بمباری میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے لیسیچانسک شہر میں ایک عمارت پر امریکی ساختہ میزائل سے حملہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق عمارت کے ملبے سے 10 افراد کو بچالیا گیا ہے، تمام زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فورسز نے جان بوجھ کر بیکری پر حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ روس کے زیر قبضہ علاقے میں بیکری پر یوکرین کے حملہ کے دوران 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا،عمران خان