افغانستان کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو مبارکبادپیش کرتے ہیں،آج دوہا میں ہونے والِے معاہدے سے افغانستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا: انہوں نے کہا کہ اس سے امریکہ کی لمبی ترین خارجی جنگ کا خاتمہ ہوجائے گاوفاقی وزیر نے کہا کہ اس کا تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کے مین مقصد کے طور پر ہمیشہ افغانستان میں امن کے خواہاں رہے