امریکی نمائندہ خصوسی زلمے خلیل زاد کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ،ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے،افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا: