وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اسلام آباد،وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی کم کرنے سے متعلق اقدامات ،یوٹیلیٹی اسٹور پیکج پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کابینہ کوامریکہ طالبان معاہدے اور دورہ قطر پر اعتماد میں لیں گے ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،اجلاس کابینہ کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں کابینہ کو پی ایم ڈی سی, پی ایم سی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاو کے اقدامات اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا،اجلاس میں اجلا س میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کرونا وائرس کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے ،اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال کی جون 2019 تک آڈٹ کی منظوری دے گی ،کابینہ اجلاس میں اسپتالوں کے صوبوں سے وفاق کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا،وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں پوسٹ الیکشن ریونیو 2018 رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی شہر میں موجود زمین صحت اور تعلیم کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی، اجلاسمیں کابینہ اپنی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی