وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر ترک ہم منصب سے تعزیت

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترکی کے وزیر خارجہ میولوط چاوش اوغلو کے درمیان ملاقات، ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر ترک ہم منصب سے تعزیت کی.

ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغان امن عمل حوالے سے گفتگو،امن کے معاہدے نے افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، شاہ محمود قریشی.

دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دائمی امن و استحکام کے لیے افغانستان کو عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت ہو گی. ترک وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنی غیر مشروط ہمایت کا یقین دلایا.