e828ac19 6eee 4f43 bf21 c84798ba6c12

دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ریاستی سرپرستی میں کیاگیا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو مداخلت کیلئے مسلسل کہتا رہا ہوں. ایک لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج موت کی نیند سلا چکی ہے. بھارت نے ایسے ہی مظالم سے کشمیری نوجوان نسل کوشدت پسندی کی طرف دھکیلا.دہلی قتل عام 20کروڑبھارتی مسلمانوں کوشدت پسندی کی طرف لے جارہا ہے. وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پولیس اورآرایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے قتل عام کیاگیا اور دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ریاستی سرپرستی میں کیاگیا.

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید