PM Imran Khan 6 750x369 1

چاردہائیوں سےخون خرابے سے دوچارافغانیوں کے لیےامن کی دعاکرتا ہوں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ معاہدہ دہائیوں سےجاری جنگ کےخاتمےاورامن ومفاہمتی عمل کانقطہ آغاز ہے. ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل پرزوردیا، مذاکرات چاہےجتنے پیچیدہ ہوں امن کا واحدراستہ ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکاگرین سگنل،ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور معاہدے کو نقصان پہنچانے والےعناصرسے فریقین کوچوکنا رہنا ہوگا. افغان امن میں کردارادا کرنے کے لیے پاکستان پرعزم ہے وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام.

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی