سائرہ اور شہروز سبزواری کے مابعین طلاق ہو گئی-

سائرہ اور شہروز سبزواری کے مابعین طلاق ہو گئی-

شوبز کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، اداکارہ سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔

 نامور ماڈل اور اداکارہ سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری کے درمیان کچھ عرصہ قبل اختلافات ہوئے تھے جس پر دونوں کی طرف سے یہ خبریں آئی تھیں کہ  ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے،اختلافات میاں بیوی کے درمیان ہو جاتے ہیں، جلد ختم ہو جائیں گے ، ہم کچھ وقت تک الگ رہ کر اپنے رشتے کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔

 تاہم گزشتہ روز شہروز سبزواری اور سائرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی، دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا۔ پیغام میں دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔