وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل ایریا بنانے کا منصوبہ -وزیراعظم نے خود سائٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا

وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل ایریا بنانے کی منصوبہ بندی مکمل۔وزیراعظم عمران خان”نیو بلیو ایریا” منصوبے کا جائزہ لینے خود سائیٹ پر پہنچ گئے ۔۔ وزیراعظم نے خود سائٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا ۔۔ وزیراعظم نے نیلامی میں حصہ لینے والوں کو ایڈوانس ٹیکس کی چھوٹ دینے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ میں بتایا گیا منصوبے کے لئے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔لندن, دبئی,مانچسٹر, شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شوز کئے جائیں گے۔وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا ۔۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا یے۔وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لئے 30 دن کا وقت ملے گا۔اوررسیز پاکستانیوں کو بھی رقم کے انتظام کے لئے مناسب وقت دیا جائے گا

منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے۔حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی ۔۔ رقم بے گھر اور غریب افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہو گی۔منصوبہ سے روزگار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔۔