پمز میں داخل کرونا وائرس مریضوں کا معاملہ

اسلام آباد:ترجمان پمزنے بتایا کہ پمز میں زیرعلاج کرونا کے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،،ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی عمر اکیس برس اور اکسٹھ برس ہے ان ان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے سے قبل مریضوں کو بخار، فلو کی شکایت ہو چکی تھی،این آئی ایچ اور محکمہ صحت مریضوں کے ساتھیوں سے بھی رابطے میں ہیں، ترجمان پمز نے بیاتا کہ مریضوں کے ساتھ سفر کرنے والے ساتھیوں میں کرونا کی علامات موجود نہیں ، مریضوں کے ساتھیوں کے ساتھ چودہ روز تک مسلسل رابطہ رکھا جائے گا،