پی ایس ایل فائیو کا 15واں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

راولپنڈی : پی ایس ایل فائیو کا 15واں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

پشاور زلمی 5 پوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز جیت رکھے ہیں ۔

ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کےساتھ اس وقت پہلے نمبر پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔