shobaz sharif

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت
پٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کے معاملے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہئے.

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئے کہ اوگرا کی ڈیزل میں 12.04 روپے کمی کی تجویز کے باوجود پانچ روپے کمی کی منظوری کیوں دی گئی ؟ پٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل پر 25 ، پٹرول پر 19روپے سے زائد وصولی اورمٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 105.5 فیصد بڑھانا ظلم کی انتہاءہے. مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2009کے بعد سے سب سے بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب