اورکزئی سب ڈویژن پر ٹڈی دل کا حملہ

اورکزئی : علی خیل ملا خیل ماموزئی کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل حملہ آور۔اے سی حیدر حسین کے مطابق محکمہ جنگلات اور محکمہ ذراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں ۔ جہاں جہاں پر ٹڈی دل موجود ہیں وہاں پر سپرے کئے جا رہے ہیں ۔ ذیادہ تر ٹڈی دل پہاڑی علاقوں میں ہیں جہاں پر ایک ماہ کے لئے مال مویشی چرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔