ایکسائز موبائل سکواڈز کی کارروائی ،بڑے پیمانے پر آئس سمگلنگ ناکام

پشاور : کے پی ایکسائز موبائل سکواڈز نے بڑے پیمانے پر آئس کی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ موٹروے انٹرچینج پر مخبر شدہ گاڑی سے ایک کلو دس گرام آئس برآمدکر لی گئی ۔کارروائی کے دوران دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پڑانگ چارسدہ میں مقدمہ درج کردیا گیا، دوسری کارروائی رنگ روڈ موٹروے موڑ پر کی گئی ،جہاں مخبر شدہ مسافر سے چپس پیکٹ میں پیک 43 گرام آئس برآمد کیا گیا،ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، معاون خصوصی غزن جمال کی کامیاب کاروائیوں پر سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کی تعریف کی