وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی کم ہونے اور یوٹیلیٹی اسٹور پیکج پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ کوامریکہ طالبان معاہدے اور دورہ قطر پر اعتماد میں لیں گے ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے8 نکاتی ایجنڈا پر بھی غور ہوگا،کابینہ کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو پی ایم ڈی سی, پی ایم سی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں کابینہ کو پاکستان میں کرونا وائرس بچاو کے اقدامات اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کرونا وائرس کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے ،وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال کی جون 2019 تک آڈٹ کی منظوری دے گی ،کابینہ اجلاس میں اسپتالوں کے صوبوں سے وفاق کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا،پوسٹ الیکشن ریونیو 2018 رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی شہر میں موجود زمین صحت اور تعلیم کے لیے استعمال میں لانے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی، کابینہ اپنی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی