حمزہ علی عباسی کا ٹویٹ : لمبی بریک لی ہے،ابھی اداکاری نہیں چھوڑی

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اُنھوں نے اداکاری کو خیرباد نہیں کہا بلکہ ایک لمبے عرصے کے لیے شوبز سے بریک لیا ہے۔

بریک کی وجہ بیان کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ’مذہب سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور مذہب کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آؤں گا۔

گذشتہ سال نومبر میں حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ رہیں ہیں۔

اُنھوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر وہ کوئی دستاویزی فلم یا ڈرامہ بنائیں گے تو وہ بھی اسلام کے بارے میں ہی ہوگا۔ اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے تھے۔ تاہم اب حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کنارہ کشی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ رہیں ہیں

یہ بات اُنھوں نے اپنے ایک مداح کی ٹویٹ کے جواب میں کی، جس میں ان کی مداح نے کہا کہ ’کاش حمزہ علی اداکاری نہ چھوڑتے۔