مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آبادُ:مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 88پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے نیپرا کے فیصلے پر غور ہو گا، جولائی 2016سے مارچ 2019کے عرصے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا جائے گا،ای سی سی بلوچستان کے زرعی صارفین کیلئے سبسڈی کی سمری پر غور کرے گی ،اجلاس میں ایچ ای سی کیلئے ضمنی گرانٹ جاری کی منظوری دی جائے گی ،سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے گیس فراہمی کی سمری ایجنڈے میں شامل اجلاس میں وزارت خزانہ ترسیلات زر بڑھانے کے متعلق سمری پیش کرے گی ،اجلاس میں الطوارقی اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق معاملہ پر غور کیا جائے گا