میاں طارق ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت میں جج ویڈیو سیکنڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کی میڈیکل گرانڈز پر ضمانت کی درخواست ،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ،سماعت میں جیل حکام کی جانب سے میاں طارق کی میڈیکل رپورٹس پیش نہیں کی جا سکیں،عدالت نے میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی