ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

میگا ایونٹ  آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹاپ فور میں پہنچ چکی ہیں، میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جائیں گے

پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

 اس سے قبل بھارتی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری گروپ میچ میں 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اپنے آخری گروپ میچ میں 46 رنز سے ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کے باعث سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا