وزیراعظم عمران خان کا سٹیزن پورٹل ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں.ان شکایت میں سے 92 فیصد کو حل کر دیا گیا.مثالی کامیابی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں بااختیار ہوئے ہیں اور سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان خلیج کم ہوئی ہے.