پشاور: صوبے بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرایے کم کرنے کے لیے احکامات

پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ کا ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرایوں میں کمی نافذ کرنے کے لئے مراسلہ جاری ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، کرایوں میں 4.2 فیصد کمی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کی گئی ہے، اندرون شہر اور بین الاضلاعی چلنے والی گاڑیوں میں کم کرایہ فوری نافذ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فیلڈ وزٹ پر جانے کی ہدایت ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر روٹ پر مسافروں سے نئے کرایہ ناموں کے بارے میں معلومات لینا یقینی بنائی جائیں۔