Chinese FM Spokesperson 1

بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے ان اطلاعات کا جائزہ لیا ہے, ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کے طور پر چین سختی سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں اور بین الاقوامی شرائط پر عمل کر رہا ہے، معلومات کے حصول کے بعد ہمیں علم ہوا ہے کہ یہ چیز اصل میں دل کے علاج کے لیے ایک ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے, یہ سسٹم ایک چینی کمپنی چین میں تیار کرتی ہے، یہ فوجی استعمال کے لیے ہے نہ ہی ایٹمی عدم پھیلاو اور ایکسپورٹ کنٹرول کے تحت دوہرے استعمال کے لیے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی تجارتی جہاز اور اس کے مالکان نے اس سے پہلے ہی پوری سچائی سے بھارتی انتظامیہ کو بتا دیا تھا لہزا نہ کوئی غلط بیانی کی گئی نہ ہی کوئی بات چھپائی گئی۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی