download 2

حج 2020، وزارت مذہبی امور نے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع کے لئے اسٹیٹ بنک کو خط لکھ دیا، حج درخواستوں کی اب وصولی 8 مارچ تک کی جائے گی۔ اس سے پہلے وزارت مذہبی امور نے 6 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کی تھی درخواست گزار اب 8 مارچ بروز اتوار تک حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، اسٹیٹ بنک تمام متعلقہ 13 بنکوں کو ہفتہ اتوار برانچیں کھولے رکھنے کی کا بندوبست کروائے، درخواست گزار ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں موصول و جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق