maxresdefault 11

(Galaxy S20 Ultra) دنیا کا سب سے زیادہ میگا پگزل کیمرے والا موبائل فون

گیلکسی ایس 20 الٹرا کا کیمرا جس کو 100x تک زوم کیا جا سکتا ہے جس میں سافٹ ویئر اور ہارڈویئر زومنگ ٹیکنالاجی کا استعمال کیا گیا ہے اگرچہ یہ تصویر دہندلی ضرور ہوتی ہے۔ لیکن اگر 4x یا 10x تک زوم کیا جائے تو واضع تصویر لے سکتے ہیں جو آئی فون 11 پرو کے 2x زوم سے بہتر ہے۔

سیمسنگ کے اس سمارٹ فون میں ایک موڈ 120hz شامل کیا گیا ہے جو بطور ڈیفالٹ آف ہوتا ہے لیکن جب آن ہوتا ہے تو  اسکرولنگ کے ایکسپریئنس میں زیادہ بہتری آجاتی ہے اور اس کے علاوہ گیمز اور ایپس کا اسکرین ایکسپرینس انتہائی دلچسپ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

جب کہ 120hz کا موڈ اسکرین پر چلنی والی اینیمیشن کو تیزی سے ریفریش کردیتا ہے۔ یہی فیچر ایپل کے iPad Pro میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سیمسنگ کے اس موبائل میں 108 میگا پگزل کا کیمرا بھی شامل ہے۔ جو میگا پگزل زوم اور کیمرا کی دیگر خصوصیات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ عام طور پر بہت سارے پگزل والے کیمراز کم روشنی والی پکچر لیتے ہیں۔

اگر پرفارمنس کے حساب سے دیکھا جائے تو گیلکسی ایس 20 الٹرا نئی اور تیزترین کوالکوم   (Qualcomm)پروسیسر کی وجہ سے بہت تیز چلتا ہے ایک ہی وقت میں 3 ایپس کو بغیر لوڈنگ کے اوپن کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ فون 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے اس میں 1 ٹی بی تک کا میمری کارڈ شامل کرسکتے ہیں، جب کہ 5000mAh کی بیٹری بھی لگائی گئی ہے اور 16 جی بی ریم اور تیز وائرلیس چارجنگ کی فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔  مزید فیچرز کو نیچے والے ٹیبل سے دیکھا جا سکتا ہے۔