قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاچینی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاچینی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت، ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، بجلی، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سےقوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔عمران خان قیمتوں میں کمی کے جھوٹے ٹویٹ کر رہے ہیں جبکہ ان کے اردگرد بیٹھے حواری چینی کی قیمت بڑھا کر مال کما رہے ہیں.