معروف مزاحیہ اداکار امان اللہ انتقال کر گئے

لاہور : امان اللہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا.وزیراعظم کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مرحوم امان اللہ سٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے ،صدر مملکت نے بھی معروف اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار،صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ امان اللہ مرحوم کی مزاح اور اداکاری کے شعبے میں خدمات تا دیر یاد رکھی جائینگی