کرونا وائرس کا خطرہ، خانہ کعبہ طواف کی ادائیگی کے لئے بند

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو نماز عشا کے ایک گھنٹہ بعد بند کر دیا جائے گا، اور نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل دوبارہ کھولا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مطاف اور صفا مروہ عمرہ کی بندش کے دوران بند رہیں گے۔ تاہم خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ مطاف خانہ کعبہ کا وہ سفید حصہ ہے جہاں مسلمان عمرہ اور حج کے دوران طواف کرتے ہیں۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے۔