190712 Shah Mahmoud Qureshi 16be6d7dd21 large

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پرمشاور ت مجلس کا انعقاد کیا

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سید فخر امام، سینٹ کی مجلس قائمہ خارجہ امور کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور سابق سفارتکاروں کے ساتھ مجلس مشاورت منعقد کی ،مجلس مشاورت میں بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر تفصیلی غوروخوض کیا۔ اجلاس میں اس اہم ترین معاملے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے شرکاء کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس، اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کے سیکریٹری جنرل کے جموں وکشمیر پر نمائندہ خصوصی یوسف ایم الدوبئے اورمحترمہ ڈیبی ابراہامس کی قیادت میںبرطانوی پارلیمان کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے پاکستان کے کامیاب دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں خصوصی ایلچی بھجوانے کے حکومت کے فیصلے سے بھی اجلاس کے شرکاکو آگاہ کیا۔ اہم ممالک میں خصوصی ایلچی بھجوانے کا مقصد بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال اور اس کے نتیجے میں علاقائی اور عالمی امن کو لاحق خطرات سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کی موت حادثاتی قرار