سوات میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی سنو میراتھن کاکامیاب انعقاد

سوات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی سنو میراتھن کا کامیاب انعقاد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت۔ میراتھن 21کلومیٹرریس میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی 10کلومیٹرکیٹیگری میں محب اللہ پہلے، عالم زیب دوسرے اورفرزند علی تیسری نمبر پر رہے۔ فاتح کھلاڑیوں میں تقریب کے آخر میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، ایونٹس میں 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا، غیر ملکی خاتون کھلاڑی سمیت 3 خواتین کی ریس میں شریک ہوئیں۔