553e0f7b17298 1

صوبے میں بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین دن سے مسلسل بارش ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا،پشاور میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 81 ریکارڈ کیا گیا،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں 30، بونیر میں 27، سیدو شریف 26 ، تیمر گرہ میں 10 اور چارسدہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ، پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ریکارڈ کیا گیا، صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار اور کالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ میں 25 انچ جبکہ کالام میں 10 انچ برف ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا