Asad Qaiser 1

مہنگائی کی لہر ختم ہوگئی ہے – سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مردان: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مردان میں ایک تقریب سے خطاب، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی لہر ختم ہوگئی ہے. طالبان امریکہ معائدہ نیک شگون ہے. معائدے سے خطے میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، افغانستان کے فیصلے وہاں کے عوام کرینگے. افغان عوام ہمارے بھائی اور ان سے دینی اور خونی رشتے ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح اپریل میں ہوگا، مردان زون سے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا.مردان طورخم سے پشاور تک ایکنامک کوریڈور اور ڈی ائی خان تک ایکسپریس ہائی وے بنایا جارہا ہے.

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پختونوں کو ملک کی اہم پوزیشنز ملی ہیں. اب ترقی اور امن کا دور ہوگا، عوام مایوس نہ ہو مشکلات کا دور جلد ختم ہوگا۔ پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا، غریب آدمی ہوں عمران خان سیاست میں لائے، ایک جہد مسلسل کے بعد اس مقام پر ہوں-

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد