241929 6511406 updates 1

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مڈٹرم الیکشن اس سال ہوں – راناثناءاللہ

لاہور :راناثناءاللہ کی میڈیا سے بات چیت، انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی چوروں نے ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور کردی ہے.لوگوں کا کاروبار نہیں رہا نوکری چھین لی لوگوں کے گھر انہوں نے توڑ دیئے.میاں شہبازشریف عوام کو لیڈ کرنے کیلیے جلد واپس آئیں گے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مڈٹرم الیکشن اس سال میں ہوں جس حال میں انہوں نے معیشت کو پہنچا دیا ہے انہیں نہ مہنگائی کی فکر ہے نہ بےروزگاری کی فکر ہے سوائے اس بات کہ کہیں نوازشریف صحتمند نہ ہوجائیں.

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم

راناثناءاللہ کا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعتزاز احسن کا کہنا کہ مسلم لیگ ن نے مزاحمت کی سیاست نہیں کی تو جب عدلیہ بحالی کے لیے میاں صاحب نکلے تھے وہ مزاحمت نہیں تو کیا تھا؟