محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پشاور: محکمہ صحت کے گریڈ 18 اور 17 کے 29 افسران کو تبدیل کر دیا گیا

تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایچ اوز، ایس ایم او، ایم ایس اور منیجمنٹ کیڈر کے افسران شامل، ضم شدہ اضلاع کے 10 صحت افسران کے بھی تبادلے ، ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر وزیر صافی ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان تعینات

آر ایچ سی ڈومیل کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسرار ڈی ایچ او شمالی وزیرستان تعینات، ٹی ایچ کیو سدا کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر کی ڈی ایچ او اورکزئی تعیناتی کے احکامات

اورکزئی، جنوبی اور شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ اوز کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ضم اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید الزماں بھی تبدیل

ڈاکٹر مجاہد حسین بنگش ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ضم اضلاع ہوں گے۔ ڈاکٹر عامر رفیق خٹک ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام تعینات

ڈاکٹر قادر شاہ کو کوآرڈینیٹر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ (ایچ ایس آر یو) تعینات کر دیا گیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل اور ڈی ڈی کمنیکیشن بھی تبدیل